ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی میں زیرعلاج شامی ہواباز پولیس کے ہاتھوں گرفتار

ترکی میں زیرعلاج شامی ہواباز پولیس کے ہاتھوں گرفتار

Sat, 08 Apr 2017 18:39:48    S.O. News Service

انقرہ،8اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تْرک پولیس نے چار مارچ کو طیارہ ترکی کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہونے والے شامی جنگی جہاز کے زخمی پائلٹ کو انطاکیہ شہر کے ایک اسپتال میں علاج مکمل ہونے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ترک حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے اور ترک مملکت کی جاسوسی کے الزام میں شامی پائلٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔خیال رہے کہ شام کے ایک ہوا باز محمد صوفا کا جنگی جہاز چار مارچ کو ترکی کی فضائی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ ترک پولیس نے جہاز سے پیرا شوٹ کی مدد سے کود کر جان بچانے کے لیے ہواباز کو حراست میں لے لیا تھا۔
تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ ریاست ھاتائی کے انطاکیہ شہر کے نواحی علاقے السویدیہ سے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا تھا۔ اسے علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں گذشتہ روز اسے علاج مکمل ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔اخبار’حریت‘ کے مطابق کرنل صوفان کو علاج مکمل ہونے کے بعد جیل بھیجا جائے گا۔ اس کیخلاف ترکی کی ایک عدالت میں جاسوسی اور ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
 


Share: